Good Sayings on Mother's Day
This
is a beautiful post about Good Sayings on Mother's Day. This is the dedication
to all mothers of the world. When God created the mother, He commanded the
angels to gather together:
💨 The
coolness of the moon
💨 The
tears of dew
💨 The
songs of the nightingale
💨 The
longing of the chicory
💨 The
colors of roses
💨 The
fragrance of flowers
💨 The
crackling of coal
💨 The
depth of the ocean
💨 The
flow of rivers
💨 The
excitement of the waves
💨 The
colors of the galaxy
💨 The
glow of the earth
💨 The
light of the morning
And
the purity of the sun in order to create the mother. When God created the
mother, the angels asked:
O
Lord of the two worlds! What have You added to this from Yourself?
Allah,
the Almighty, said: Love
👩ماں (Mother) کیا ہے؟
ماں جنّت کا پُھول ہے۔ جس کو بنانے کے لیے خالق ِدو جہاں نے دَرد کی ایک بڑی صراحی لی ہوگی۔ اس میں لازوال محبت کا عرق ڈالا ہوگا۔ پھر اس عرق میں ایثار کی خوشبو، نیکی کے پھول، خوش اخلاقی کاذائقہ، عبادت کا عطر اور خلوص ِپیکراں کی ٹھنڈک ڈالی ہوگی۔ پھر عفو و در گزر کے پھولوں سے اس کو گوندھ کر انسانی پیکر میں ڈال کر اِس دنیا میں ماں کی شکل میں اتارا۔
ماں کی تخلیق (Creation of the Mother)
جب ماں کو خداوندِکریم نے بنایا تو فرشتوں کو حکم دیا کہ:
چاند کی ٹھنڈک
شبنم کے آ نسو
بلبل کے نغمے
چکوری کی تڑپ
گلاب کے رنگ
پھولوں کی مہک
کوئل کی کُوک
سمندر کی گہرائی
دریاؤں کی روانی
موجوں کا جوش
کہکشاں کی رنگینی
زمین کی چمک
صبح کا نور
اور آفتاب کی تمازت کو اکٹھا کیا جائے تاکہ ماں کی تخلیق کی جائے۔ جب ماں کو خدا نے بنا لیا تو فرشتوں نے پوچھا:
اے مالک ِدوجہاں! تُو نے اِس میں اپنی طرف سے کیا شامل کیا ہے؟
اللہ ربّ العزت نے فرمایا: محبّت
ماں کائنات کا ایک عظیم تحفہ ہے۔ چاہے وہ دنیا کے کسی کونے میں ہو۔ ماں کی عظمت کو سمجھنے کےلیے ذیل میں ایک واقعہ پیش کر رہا ہوں جس کو پڑھ کے یقیناً آ پ کو اپنی ماں کی اہمیت کا اندازہ ہو جائے گا کہ ماں اپنی اولاد کےلیے کتنی مخلص ہوتی ہے۔
جاپان میں ایک تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی ٹیمیں عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکالنے میں مصروف تھیں کہ ایک ٹیم ایک گھرمیں داخل ہوئی اور دیواروں کے دراڑ کو بڑا کر کے اندر دیکھا تو ایک عورت نظر آئی ، جس کی پیٹھ اور سر کچلے ہوئے تھے۔ ٹیم لیڈر نے بڑی مشکل سے ہاتھ ڈال کر اسے چھوا تو مردہ پایا اور اپنے ساتھیوں کو بتایا کہ وہ مر چکی ہے۔ اسے چھوڑ کر دوسرے گھر جانے لگےلیکن جا نہ پائے، گویا کوئی اسے روک رہا ہو۔ ان لوگوں نے دیوار کے سوراخ کو بڑا کیا اور کسی طرح اندر پہنچے تو دیکھا کہ ایک جوان عورت گھٹنوں کے بل زمین پر ہاتھ رکھے کچھ اس انداز میں تھی جیسے سجدے میں ہو۔ اُسے سیدھا کیا تو نیچے ریشمی لباس میں ملبوس تین ماہ کا بچہ آرام سے سو رہا ہے۔ بچے کو اٹھایا تو اس کے پاس موبائل فون پڑاہوا تھا، اس کی سکرین پر ایک ٹیکسٹ میسج (Text message) تھا۔
بچہْ زندہ ہے۔ جسے پڑھ کر ٹیم کے لوگ خوش ہو گئے ، پھر رونے لگ گئے۔ اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ رونے کیوں لگے۔ چلیں آپ کو بتا ہی دیتا ہوں، ذرہ غور سے پڑھنا۔
"اگر تم زندہ بچ گئے تو مجھے ہمیشہ یاد رکھنا، میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں، میرے بچے! تمہیں بچانے کے لیےکہ ملبہ تم پر نہ گرے، جتنا میرے بس میں تھا ، کیا۔ اور تمہاری ڈھال بنی رہی۔ I love you "
ٹیم کے لوگ یہ مسیج بار بار پڑھ رہے تھے اور رو رہے تھے۔
اے ماں ! تیری مامتا کی اور تیری محبت کی کوئی حد نہیں۔میں نے تیری محبت کی قدر نہیں کی، اب تجھے کہاں تلاش کروں۔
اے ماں! تیری عظمت کو سلام۔
No comments:
Only Post related comments are accepted to publish on site. No spam and promotional comments, please.