English Fun

[English Fun][bleft]

Romantic Poetry

[Romantic Poetry][bsummary]

Jokes and Humor

[Funny Jokes][twocolumns]

55 Most Inspiring Motivational Quotes in Urdu That You Might Consider in Real Life

55 Most Inspiring Motivational Quotes in Urdu That You Might Consider and Adapt in Your Life, motivational quotes in urdu,urdu quotes,beautiful quotes in urdu,islamic quotes in urdu,motivational quotes,quotes,heart touching quotes in urdu,urdu poetry,famous urdu quotes,urdu quotes images,heart touching urdu quotes,life changing motivational quotes in urdu,motivational quotes in urdu for students,positive thinking motivational quotes in urdu,urdu,quotes about life,motivational
Most Inspiring Motivational Quotes in Urdu

 Most Inspiring Motivational Quotes in Urdu That   You Might Consider and Adapt in Real Life

 نصائح دل پذ یر 

1. دشمن سے ایک بار تو دوست سے ہزار بار ڈرو۔ کیونکہ دوست اگر دشمن ہو جائے تو اُسے نقصان پہنچانے کے ہزاروں طریقے معلوم ہیں۔

2. بہادر کا امتحان میدان ِجنگ میں، دوست کا امتحان مصیبت کے وقت اور عقلمند کا امتحان غیظ و غضب میں ہوتا ہے۔

3. علم کا دشمن تکبّر، عقل کا دشمن غصّہ، صبر کا دشمن لالچ، اور راستی کا دشمن دروغ گوئی ہے۔

4. جو شخص کسی عورت سے اس کی خوبصورتی کی وجہ سے شادی کرتا ہے، وہ احمق ہے۔ جو پیسے کے لیے کرتا ہے، وہ لالچی ہے۔ اور جو کوئی اُس کے حسنِ سیرت کی وجہ سے کرتا ہے، وہ حقیقی شوہر ہے۔

5. بد ترین ہے وہ شخص جو بخشش کی اُمید پر گناہ کرے اور زندگی کی اُمید پر توبہ کو ملتوی رکھے۔

6. بھونکنے والے کتے پر پتھر پھینکو تو وہ زیادہ شور مچائے گا، پھر کیوں نہ پتھر کی بجائے کوئی ایسی چیز پھینکی جائے جو اُس کے حلق سے اُتر جائے۔

7. پانی میں اُترتے وقت پانی کی گہرائی نہ دیکھیے ، بلکہ اپنا قد دیکھیے۔

8. رنگین خواب دیکھنے سے بہتر ہے کہ انسان زندگی کی بلیک اینڈ وائٹ حقیقتوں کا سامنا کرے۔

9. خوبصورتی ایک ایسی چیز ہے جس کی پسندیدگی سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ خوبصورتی سب کو بھاتی ہے ، چاہے وہ چاندنی رات کی ہو یا کائنات کی کسی شخصیت کی ہو۔ لیکن کسی شخص کی خوبصورتی یہ نہیں کہ آنکھیں جھیل سی ہوں، ہونٹ گلاب کی پنکھڑیوں جیسے اور چہرہ گلاب جیسا ہو۔ بلکہ اصل خوبصورتی اُس کی سِیرت، اُس کی قابلیت اور اُس کے اخلاق کی ہے۔

10. امام شافی ؒ فرماتے ہیں: پاک دامن رہو، تمہاری عورتیں پاک دامن رہیں گی۔ بیشک زنّا قرض ہے۔ اگر تُو نے اِسے لیا تو ادائیگی تیرے گھر والوں سے ہوگی۔ اے شخص! اگر تُو عقلمند ہے تو اِسے جان لے۔

11. حضرت علی ؑ نے فرمایا: مومن اپنا وقت چار حصّوں میں تقسیم کرے۔

٭ ایک حصّہ اللہ تعالیٰ کے حضور مناجات میں۔
٭ دوسرا حصّہ اپنے نفس کے محاسبہ میں۔
٭ تیسرا حصّہ علماء کی محفل میں (جو خدا کے احکام کی روشنی میں وعظ و نصیحت کرتے ہیں)۔
٭ چوتھا حصّہ اپنے نفس کی جائز لذتوں میں صرف کرے۔

12. حضرت علی ؑ کا ارشاد گرامی ہے: یہ زندگی دو (2) دن کی ہے۔ ایک دن تمہارے حق میں اور ایک دن تمہارے مخالف۔ جس دن تمہارے حق میں ہو، اس دن غرور مت کرنا اور جس دن تمہارے مخالف، اس دن صبّر کر لینا۔

13. دوسری جگہ ارشاد گرامی ہے: اپنے دشمنوں کو ہزار موقعے دو کہ وہ تمہارے دوست بن جائیں۔ مگر اپنے دوست کو ایک موقعہ بھی نہ دو کہ وہ تمہارا دشمن بن جائے۔ 

14. حضرت علی ؑ فرماتے ہیں: خوش نصیب وہ نہیں جس کا نصیب اچھا ہے۔ بلکہ خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش ہے اور جو انسان وقت سے پہلے اور نصیب سے زیادہ مانگے وہ ہمیشہ پریشان رہتا ہے۔ اس لئے شکوہ کرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا نہ بھولو۔

15. نفس کو خواہشات کے فریب سے بچانا بزرگی کا نتیجہ ہے اور اپنے نفس کی سیاست و حکومت بہترین سیا ست ہے۔ جو شخص اپنے نفس کو طابع کر لیتا ہے وہ بہت بڑی سیاست اور سلطنت حاصل کر لیتا ہے۔

16. بد ترین بھائی وہ ہے جو تجھے خواہشات نفسانی پر ابھارے اور دنیائے فانی کی طرف بلائے۔

17. حاسد کے لیے بس یہی سزا کافی ہے کہ جب تم خوش ہوتے ہو تو وہ غمگین ہو جاتا ہے۔


18. جو شخص اسراف اور فضول خرچی پر فخر کرتا ہے، وہ افلاس کی ذلت اٹھاتا ہے۔

19. حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ خشک لکڑی کو کھا جاتی ہے۔ اور انسان کی خود پسندی اس کے حاسدوں میں سے ایک حاسد ہے۔

20. تیرا سچا دوست صرف وہی ہے جو تیرے ساتھ چاپلوسی سے پیش نہ آئے۔

21. جو تم کو دوست رکھے گا (بُرائیوں سے) روکے گا اور جو تم کو دشمن رکھے گا (بُرائیوں پر) ابھارے گا۔

22. عہد کو پورا کرو۔ یقیناً عہد کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

23. جو شخص اپنے غصّہ کو لوگوں سے روک لے، خدا قیامت کے دن اُس سے اپنا عذاب روک لے گا۔

24. سب سے بد ترین شخص وہ ہے جو اپنی آخرت اپنی دنیا کے لیے بیچ دے۔

25. بُردباری اسی کا نام ہے کہ آدمی اپنے غصّہ کو پی جائے اور اپنے نفس کو قابو میں رکھے۔

26. تکبر سے بڑھ کر کوئی چیز زیادہ باعث ِ وحشت نہیں اور جھوٹ سے بڑھ کر کوئی خصلت زیادہ قبیح نہیں۔

27. پاکدامنی نفس کو گناہوں سے محفوظ اور کمینی باتوں سے پاک و صاف رکھتی ہے۔

28. انتقام لینا نفس کی پستی کی دلیل ہے۔

29. قیامت میں سب سے زیادہ ذلیل و خوار وہ لوگ ہونگے جو جاہل ہونے کے باوجود مخلوق ِخدا کے پیشوا بنے۔

30. جو شخص تمہارا غصّہ برداشت کر لے اور ثابت قدم رہے تو وہ تمہارا سچا دوست ہے۔

31. ہر شے کے لیے دلیل ہے اور عقل مند کے لیے دلیل غوروفکر ہے۔ اور غوروفکر کی دلیل خاموشی ہے۔

32. بد ترین وہ ہے جو شریروں کی طرف داری کرے اور گناہوں میں اُن کا ساتھی ہو۔

33. کنجوسی وہ عیب ہے جو اولاد کو بھی دشمن بنا دیتی ہے۔

34. سخاوت وہ خوبی ہے جوانسان کی قدر اُس کے دشمن کے دل میں بھی پیدا کر دیتی ہے۔

35. حسد کا پھل دنیا اور آخرت کی بد بختی ہے۔

36. منافق کی بات خوبصورت اور اُس کا عمل درد ناک ہوتا ہے۔

37. کثرت ِدُعا، تھوڑی گفتگو، کم سونا، اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔

38. جو آدمی احمقوں کی دوستی کو غنیمت سمجھتا ہے وہ ذلت وخواری کاسزاوار ہے۔

39. ترک ِعبادت دلوں کو سخت بنا دیتی ہے اور ترک ِ یادِ الٰہی دلوں کو مردہ کر دیتی ہے۔

40. مال کی فراوانی دین کو بگاڑنے اور دل کو سخت کر دینے کا سبب ہوتی ہے۔

41. جو شخص اپنے نفس کے ساتھ حساب کرتا ہے وہ ضرور فائدہ اٹھاتا ہے۔

42. جو اپنے حسد پر غالب نہ ہو اُس کا جسم اُس کے نفس کی قبر بن جاتا ہے۔

43. بہت سے مقامات پر خاموشی بہترین مددگار ہے۔اگرچہ تم بہترین بولنے والے ہی کیوں نہ ہو۔

44. تم دوسروں کے لیے دل سے دُعا مانگا کرو، تمہارے اپنے لئے دُعا مانگنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

45. اپنے مومن بھائی کے لیے پوشیدہ دُعا مانگا کرو، یہ عمل تمہارے رزق کو کھینچ کر تمہارے قریب کردیتا ہے۔

46. اپنےنفس کے ساتھ لڑائی بہتر جہاد ہے۔ اور بہترین حاکم وہ ہے جو اپنے نفس پر حکمران ہو۔

47. تکبر شیطانی صفت ہے۔ اپنے تکبر کو توڑنا چاہتے ہو توغریب اور مفلس کو سلام کیا کرو۔

48. ہر چیز کی ایک زکواۃ ہے ۔عقل کی زکواۃ یہ ہے کہ جاہلوں کی جہالت کو برداشت کریں۔

49. دو آدمیوں کے درمیان صلح کرا دینا ایک سال کے نماز روزہ سے افضل ہے۔

50. جب انسان بصیرت کا اندھا ہو تو چشمِ بصارت کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔

51. بے حیائی ہر چیز کو داغ دار کر دیتی ہے اور شرم و حیا اُسے زینت عطا کرتی ہے۔

52. اپنے دلوں کو پوشیدہ کینے سے پاک رکھو۔ کیونکہ یہ وبائی امراض کی طرح شدید مہلک بیماری ہے۔

53. خدا کی نعمتو ں کا شکر ادا کریں کہ اِس سے نعمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

54. مومن زندگی میں آخرت کا سامان جمع کرتا ہے اور کافر اسی دنیا کی چند روزہ لذّ توں میں مگن رہتا ہے۔

55. وقت اورموقع جلد ہی ہاتھ سے نکل جاتے ہیں اور بڑی مشکل سے لوٹ کر آتے ہیں۔


No comments:

Only Post related comments are accepted to publish on site. No spam and promotional comments, please.

Sponsored Contents