English Fun

[English Fun][bleft]

Romantic Poetry

[Romantic Poetry][bsummary]

Jokes and Humor

[Funny Jokes][twocolumns]

General Knowledge Questions and Answers in Urdu | Islamic Knowledge | General Knowledge Quiz

General Knowledge Questions and Answers in Urdu, Islamic Knowledge, General Knowledge Quiz, general knowledge, general knowledge quiz, general knowledge questions and answers, gk questions, general knowledge questions, gk questions and answers, gk question answer, questions, top 10 basic general knowledge quiz questions and answers, top 100 easy general knowledge questions and answers, general knowledge quiz questions and answers, general knowledge questions and answers in English
General Knowledge Questions and Answers in Urdu

General Knowledge Questions and Answers in Urdu;  General Knowledge Quiz

 اسلامی معلومات   Islamic General Knowledge 


س: وہ کون سے صحابی ہیں جنہیں نبی پاک ﷺ کی زیارت کے بغیر صحابی کا درجہ ملا؟


ج: حضرت اویس کر نی رضی اللہ عنہ۔
س: وہ کون سے پیغمبر ؑ ہیں جو خون کے آنسو روئے؟
ج: حضرت یعقوب ؑ۔
س: وہ کون سی ہستی ہے جن کی روح موت کے فرشتے (حضرت عزرائیل ؑ) نے نہیں بلکہ خود اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت ِ کاملہ سے نکالی؟ (تفسیر روح البیان پارہ نمبر 7)
ج: حضرت محمد ؐ کی لخت ِجگر، خاتون ِ جنّت حضرت فاطمتہ الزہرا (سلام اللہ علیہا)۔
س: وہ کون سی چیز ہے جو بغیر روح کے سانس لیتی ہے؟
ج: وہ صبح ہے۔ جیسا کہ سورۃ الشمس (آیت8، پارہ30) میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ ترجمہ: اور قسم ہے صبح کی! جب دم بھرے۔
س: وہ کون سے چار بچے ہیں جنہوں نے حالت ِرضاعت (یعنی دودھ پینے کی عمر) میں گواہی دی؟
ج: پہلا بچہ وہ ہے جس نے حضرت جریج ؑکی عفت کی گواہی دی۔ جب ایک عورت کے ہاں زنا کاری سے بچہ پیدا ہوا جس کو اُس نے حضرت جریج ؑ کی طرف منسوب کر دیا۔ جب حضرت جریج ؑنے اُس بچے کی طرف اشارہ کیا تو اُس نے گواہی دی کہ میرا باپ فلاں چرواہا ہے۔ دوسرا بچہ وہ ہے جس نے حضرت یوسف ؑ کی عفت کی گواہی دی ۔ جب زلیخا نے اُن پر الزام لگایا تھا۔ تیسرا بچہ وہ ہے جس نےفرعون کی لڑکی کو کفر سے ڈرایا۔ اور چوتھے حضرت عیسیٰ ؑ ہیں۔ (حوالہ حیاۃ الحیوان صفحہ80 جلد1)
س: وہ کون سی جگہ ہے جہاں سورج کی روشنی صرف ایک دفعہ پڑی؟
ج: دریائے نیل جہاں حضرت موسیٰ ؑنے اپنا عصا (لکڑی) پانی میں مارا اور وہاں راستہ بن گیا۔ جب آپؑ اور آپؑ کی قوم وہاں سے گزر گئی تو پانی دوبارہ اپنی جگہ پر آگیا۔
س: وہ کونسی عبادت ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس کا اجر میں خود دونگا؟
ج: روزہ
س: زمین پر پہلا درخت کون سا تھا؟
ج: کھجور کا۔
س: قیامت کے دن کون سا فرشتہ زمین کو لپیٹے گا؟
ج: حضرت ریافیل ؑ۔
س: ملک الموت کے ساتھ کتنے فرشتے روح نکالتے وقت اُن کی مددکرتے ہیں؟
ج: چھ، تین مومنین کی روح نکالتے وقت اور تین کفّار کی روح نکالتے وقت۔
س: وہ کون سے دو پیغمبر ہیں جو بغیر باپ کے پیدا ہوئے؟
ج: حضرت آدم ؑ اور حضرت عیسیٰ ؑ۔
س: دنیا میں کتنے لوگوں نے خدائی دعویٰ کیا؟
ج: تین۔ فرعون ، شدّاد، نمرود
س: وہ کون سا مذہب ہے جس کا بانی پیغمبر نہیں بلکہ ایک فلسفی تھا؟
ج: کنفیوس مت۔
س: اسلامی سال کتنے دن کا ہوتا ہے؟
ج: 354 دن 8 گھنٹے۔
س: طوفان ِنوح ؑ کے بعد دنیا کی آبادی کس نسل سے پھیلی؟
ج: حضرت نوح ؑ کے تین بیٹوں حام، سام اور یافث سے۔
س: دنیا میں سب سے پہلا روزہ کس نے رکھا؟
ج: حضرت آدم ؑ نے۔ وہ ہر مہینے تین روزے رکھتے تھے۔
س: حضرت آدم ؑ کی وفات کے وقت اُن کی اولاد کی تعدادکتنی تھی؟
ج: چالیس ہزار۔ جس میں پوتے پوتیاں سب شامل ہیں۔
س: جنت میں حضرت آدم ؑ کی داڑھی کتنی لمبی تھی؟
ج: ناف کے برابر لمبی تھی۔
س: حضرت آدم ؑ نے حضرت حوّا ؑ کو حقِ مہر میں کیا دیا؟
ج: حضورﷺ پر درود شریف پڑھا۔
س: طوفان ِنوح ؑ کتنے دن تک جاری رہا؟
ج: چالیس دن۔
س: حضرت نوحؑ کی قبر کہاں ہے؟
ج: مسجد ِ حرام میں۔
س: انبیاءکرام ؑ میں سے ختنہ سب سے پہلے کس نے کیا؟
ج: حضرت آدم ؑ نے۔ اسوقت اُن کی عمر مبارک 99 سال تھی۔
س: حضرت موسیٰ ؑ کا قد مبارک کتنا تھا؟
ج: 13 گز۔
س: شب ِمعراج مسجداقصیٰ جاتے ہوئے حضورﷺ نے کس نبی کو اپنی قبر میں کھڑے ہوکر نماز پڑھتے دیکھا؟
ج: حضرت موسیٰ ؑ کو۔
س: وہ کون سے پیغمبرؑ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے حضور چالیس دن تک سجدہ ریز ہو کر روئے کہ اُن کے گرد گھاس اگ آئی؟
ج: حضرت داؤد ؑ۔
س: وہ کون سی قوم ہے جس نے سچ بولا اور جہنم میں گئی؟
ج: یہود و نصاریٰ۔ (یہودی کہتے ہیں نصاریٰ کسی راہ پر نہیں اور نصاریٰ کہتے ہیں یہودی کسی راہ پر نہیں۔ سورۃ بقرہ)
س: وہ کون سی قوم ہے جس نے جھوٹ بولا اور جنّت میں گئی؟
ج: حضرت یوسف ؑ کے بھائی۔ انہوں نے باپ سے جھوٹ بولا تھا کہ یوسف ؑ کو بھیڑیا کھا گیاہے۔ لیکن بعد میں توبہ کر لی تھی اور جنت میں گئے۔
س: اسلام کے پہلے شہید مرد کا نام کیا ہے؟
ج: حضرت حارث بن ابی ہالہ رضی اللہ عنہ ۔
س: اسلام کی پہلی شہید خاتون کا نام کیا ہے؟
ج: حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا ۔
س: سانحہ کربلا کے پہلے شہید کا نام کیا ہے؟
ج: حضرت مسلم بن عوسجہ رضی اللہ عنہ ۔


 متفرق معلومات    General  Knowledge Quiz


س: چاند پر سب سے پہلے کون سا کھیل کھیلا گیا؟

ج: گالف۔
س: خلائی لباس کس دھاگے سے بنایا جاتا ہے؟
ج: شیشے کے دھاگے سے۔
س: چاند اور زمین کے درمیان ہر سال کتنا فاصلہ بڑھ جاتا ہے؟
ج: 5 انچ۔
س: خلا میں تمام اشیاء کا وزن کتنا ہوتا ہے؟
ج: صفر۔
س: وہ کونسا بادشاہ ہے جس کے منہ میں پیدائش کے وقت دو دانت تھے؟
ج: فرانس کا بادشاہ لوئی چہارم دہم۔
س: خالص ہیرا کہاں پڑا ہوا نظر نہیں آتا؟
ج: پانی میں۔
س: وہ کونسا جانور ہے جو ناک اور منہ کے علاوہ کھال (جلد) سے بھی سانس لیتا ہے؟
ج: مینڈک۔
س: وہ کونسا جانور ہے جو درخت پر الٹا چڑھتا ہے؟
ج: ریچھ۔
س: دنیا کا وہ واحد شہر کونسا ہے جہاں کوئی فقیر نہیں؟
ج: جاپان کا شہر ٹوکیو۔
س: دنیا کا وہ واحد شہر کونسا ہے جہاں سینما نہیں ہوتے؟
ج: سعودی عرب۔
س: وہ کونسا ملک ہے جس کا کوئی دارالخلافہ نہیں؟
ج: ویسٹ انڈیز۔
س: مکڑی کا ایک پونڈ جالا کتنا لمبا ہو سکتا ہے؟
ج: اتنا لمبا کہ زمین کے گرد چھ مرتبہ لپیٹا جا سکتا ہے۔
س: زمین کا وہ کونسا حصہ ہے جہاں 6 ماہ دن اور 6 ماہ رات ہوتی ہے؟
ج: شمالی اور جنوبی قطبین پر۔
س: دنیا کا وہ کونسا واحد جانور ہے جو پانی نہیں پیتا؟
ج: کانگرو چوہا۔
س: وہ کونسا پتھر ہے جو پانی میں ڈوبتا نہیں؟
ج: جھاواں پتھر۔
س: کس پھول کو پانی کی ملکہ کہتے ہیں؟
ج: واٹر للی (Waterlilly)
س: آگ برسانے والا درخت کس ملک میں پایا جاتا ہے؟
ج: ملائشیا ۔
س: وہ کونسا درخت ہے جو 50سال بعد پھل دینا شروع کرتا ہے؟
ج: شاہ بلوط کا درخت۔
س: وہ کون سے مذاہب ہیں جس میں تمباکو نوشی حرام ہے؟
ج: پارسی اور سکھ مذاہب۔
س: دنیا کا وہ واحد برِّاعظم کونسا ہے جس کے ہر ملک کے پاس بندرگاہ ہے؟
ج: برِّ اعظم شمالی امریکہ۔
س: دریاؤں کا ملک کس کو کہا جاتا ہے؟
ج: بنگلہ دیش۔
س: سب سے پہلے کرنسی نوٹوں کا آغاز کس ملک سے ہوا؟
ج: چین۔
س: دنیا میں سونے کی سب سے بڑی کانیں کہاں واقع ہیں؟
ج: جنوبی افریقہ کے شہر جوہنس برگ میں۔
س: دنیا میں سب سے زیادہ چاندی کہاں پائی جاتی ہے؟
ج: ارجنٹائن میں۔
س: دنیا میں سب سے بڑا جنازہ کس شخصیت کا ہوا؟
ج: صدر ناصر (مصر)
س: دنیا میں سب سے بڑا گنبد کہاں ہے؟
ج: شاہ رُکن الدّینعالم ؒ (ملتان)
س: دنیا کے کس ملک کی 100 فیصد آبادی مسلمان ہے؟
ج: سعودی عرب۔
س: دنیا کے کس ملک کا ہر مرد اور عورت خواندہ (پڑھا لکھا) ہے؟
ج: ڈنمارک۔
س: دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والی چیز کیا ہے؟
ج: سگریٹ۔
س: وہ کونسا مذہب ہے جس میں مُردوں کو دفنانے یا جلانے کی بجائے گِدھوں کے کھانے کے لیے ایک خاص عمارت میں پھینک دیتے ہیں؟
ج: پارسی مذہب۔
س: اونٹ پانی پئے بغیر کتنے دن تک زندہ رہ سکتا ہے؟
ج: 17 دن۔
س: انسان کھائے پئے بغیر کتنے دن تک زندہ رہ سکتا ہے؟
ج: 18 دن۔
س: انسانی گردوں میں نالیوں کی لمبائی کتنی ہے؟
ج: 11200 کلو میٹر۔
س: اگر ایک عورت کے سر کے بالوں کو جوڑا جائے تو ان کی لمبائی کتنی ہوگی؟
ج: 50 میل۔
س:انسانی پنڈلی کی ہڈی کتنا وزن برداشت کر سکتی ہے؟
ج: 2000 پونڈ (تقریباً 896 کلوگرام)۔
س: انسان کے مرنے کے بعد اس کا دماغ کتنی دیر تک کام کرتا ہے؟
ج: 2 سے 4 گھنٹے۔
س: انسانی جسم میں خون کس رفتار سے حرکت کرتاہے؟
ج: 75 میل فی گھنٹہ۔
س: وہ کون سی دھات ہے جس کو پانی میں ڈالا جائے تو جل اٹھتی ہے؟
ج: سوڈیم۔
س: سب سے پہلے کس نے زمین کے گرد چکر لگا کر ثابت کیا کہ زمین گول ہے؟
ج: سرفرانسی ڈریک نے 1597ء میں زمین کے گرد چکر لگایا تھا۔
س: وہ کون سا ستارہ ہے جو اپنی جگہ نہیں بدلتا؟
ج: قطبی ستارہ۔
س: وہ کون سا پرندہ ہے جو اُڑ سکتا ہے مگر چل نہیں سکتا؟
ج: ہمنگ برڈ۔
س: زمین کا وزن کتنا ہے؟
ج: 6000 ٹریلین ٹن۔
س: وہ کون سا درخت ہے جس کا چھلکا سونگھنے سے انسا ن بےہوش ہو جاتا ہے اور اس کے نیچے سے گزرے تو اپنے ساتھ لپیٹ کر مار دیتا ہے؟
ج: آدم خور درخت۔
س: وہ کون سے درخت ہیں جن پر چوبیس گھنٹے بارش ہوتی رہتی ہے؟
ج: آدم خور درخت۔
س: آدم خور درخت کہاں پائے جاتے ہیں؟
ج: افریقہ کے جنگلوں میں۔
س: وہ کون سی ملکہ ہے جو گدھیوں کے دودھ سے نہایا کر تی تھی؟
ج: رومی شہنشاہ نیرو کی بیوی500پالتو گدھیوں کے دودھ سے نہایا کرتی تھی۔
س: وہ کون سا ملک ہے جو سال میں دو مرتبہ جشن ِآزادی مناتا ہے؟
ج: پانامہ۔ پانامہ نے 3 نومبر کو کولمبیا سے اور 28 نومبر کو اسپین سے آزادی حاصل کی تھی۔
س: وہ کون سا ملک ہے جس کی پولیس صرف چار افراد پر مشتمل ہے؟
ج: جبوتی۔
س: وہ کون سا ملک ہے جہاں پولیس نہیں ہوتی؟
ج: چین۔
س: دنیا کا وہ کون سا شہرہے جو زیر ِ زمین آباد ہے؟
ج: تیونس کا شہر مطماطہ۔
س: دنیا کے اس واحد شخص کا نام بتائیں جس کی 1500 بیویاں تھیں؟
ج: ہندوستان کی ریاست جے پور کے مہاراجہ مان سنگھ۔
س: وہ کون سا قبیلہ ہے جہاں دلہے کو بیک وقت دو عورتوں سے شادی کرنا پڑتی ہے؟
ج: جنوبی افریقہ میں میر رو نامی قبیلہ۔
س: وہ کون سا بادشاہ ہے جس نے اپنے پالتو کتے کو ایک ریاست کا وزیر مقرر کر دیا تھا؟
ج: نارو کے بادشاہ السپسن نے۔
س: وہ کون سی سلطنت ہے جہاں ہر دوسرے دن سرکاری چھٹی ہوتی تھی؟
ج: سلطنت روما کے آخری ایام میں روم کے شہری سال میں 186 دن چھٹیاں کرنے لگے تھے اور ہر دوسرا دن چھٹی کا دن ہوتا تھا۔


 آپ کی ذہانت کا امتحان   IQ Test For You 



یہ سوالات صرف اور صرف آپ کی ذہانت کو پرکھنے کے لئے کیے جا رہے ہیں۔ اگر آپ ان سوالوں کاصحیح جواب جانتے ہیں تو ضرور نیچے دے گئے comments کے خانے میں دیں۔ سوال کا نمبر ضرور لکھیں۔



س1: پھانسی کا وقت فجر کے بعد اور سورج نکلنے سے پہلے کیوں مخصوص کیا جاتا ہے؟ کسی اور وقت پھانسی کیوں نہیں دیتے؟
س2: وہ کونسی چیز ہے جو آپ کے پاس ہو تو نکاح نہیں ہو سکتا اور نہ ہو تو جنازہ نہیں ہو سکتا؟
س3: اگر لڑکی کی لاش ملے تو کیسے پتہ چلے گا کہ یہ مسلمان ہے یا غیر مسلم؟
س4: وہ کون سے انسان ہیں جو انڈے دیتے ہیں؟
س5: سردار جی زمین کو تولنے لگے ہیں لیکن آپ سب نے اس پر وزن ڈالا ہوا ہے، چند لمحے کے لیے آپ زمین کو کیسے چھوڑیں گے؟
س6: ایک آدمی نے جیب میں کھانے پینے کی چیز ڈالی، تھوڑی دور جا کر وہ چیز غائب تھی حالانکہ گری بھی نہیں۔ تو وہ کیا چیز ہو سکتی ہے؟
س7: وہ کونسی گاڑی ہے جس کا نہ تو سٹیرنگ ہوتا ہے نہ ہی پہیے۔ نہ تو تیل پہ چلتی ہے اور نہ ہی سڑک پہ۔ پھر بھی لوگ اس میں سفر کرتے ہیں؟
س8: وہ کونسی چیز ہے جو کھانے سے آپ یا تو رو پڑیں گے یا رونے والا منہ بنا لیں گے؟

4 comments:

Only Post related comments are accepted to publish on site. No spam and promotional comments, please.

Sponsored Contents